0

پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا مشترکہ طور پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ


اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت تمام اپوزیشن نے حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، تمام جماعتیں حکومت کو پارلیمان میں مل کر ٹف ٹائم دیں گی۔شہباز شریف کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ان کے چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، رہنما یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، رضا ربانی، شہری رحمان، اے این پی کے رہنما امیر حیدر ہوتی، جے یو آئی کے رہنما سعد محمود شریک ہوئے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ کل اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوگا، عوام کے مسائل چاہے مہنگائی یو یا کچھ اور ہم سب ان پر یکسو ہیں، احتساب کے نام پر جو زیادتی ہورہی ہے اس کے خلاف ہم سب پارلیمان میں اکٹھے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں