0

گورنر سندھ کی وزیراعظم کو گرین لائن منصوبے کے جلد افتتاح پر بریفنگ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو گرین لائن بس منصوبے کے جلد افتتاح پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔ اس دوران صوبے میں امن وامان کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف انتظامی اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کو کراچی کے رہائشیوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے گرین لائن منصوبے کے جلد افتتاح پر بھی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں