0

24 سال بعد آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری


لاہور: 24 سال بعد آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ 1998 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ مہمان ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہے۔پاک آسٹریلیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور تیسرا 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں