0

بابراعظم کو نیا کرنے کی ضرورت نہیں وہ ٹیم کی بہترین قیادت کررہے ہیں، رمیز راجا


لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ بہت اچھے انداز سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں رمیز راجا کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اب تک ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی شاندار رہی ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے غیر مستقل مزاجی کے ٹیگ کو ختم کیا ہے، بابر اعظم کی قیادت، کھلاڑیوں کی خود اعتمادی اور میدان میں عاجزی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل دیکھا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں