0

رات کو جلدی سونے کی عادت، دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے، تحقیق


لندن: ماہرین طب نے جلدی سونے اور امراض قلب کے خطرات میں کمی کے درمیان تعلق دریافت کرلیا ہے۔برطانوی طبی جریدے یورپیئن ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق رات 10 سے 11 بجے کے درمیان سونے والے افراد کے امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں۔طبی ماہرین نے اس تحقیق میں 88 ہزار رضاکاروں کو شامل کیا، جنہیں مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے انہیں اسمارٹ واچ کی طرز پر بنی ہوئی ڈیوائسز پہنائی گئیں اور 7 دن تک ان کے سونے جاگنے کے اوقات نوٹ کیے گئے۔اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی کہ انسانی جسم کی قدرتی گھڑی کی ردھم ذہنی اور جسمانی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ تحقیق میں شامل رضاکاروں کا وہ گروپ جو مقررہ وقت پر سوگیا ان میں امراض قلب اور دوران خون کی شکایت دوسرے گروپ کی نسبت کم رہی۔ جب کہ ایسے افراد جو آئیڈیل وقت 10 سے 11 کے بجائے دیر سے سونے کے لیے گئے ان میں سے 3 ہزار افراد میں امراض قلب کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں