0

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے


واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کی عمارت پر حملے کے مقدمے میں ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی وفاقی عدالت نے کیپیٹل ہل پر مشتعل افراد کے حملے کی کارروائی سے متعلق دستاویزات کی حوالگی کی منظوری دے دی ہے۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے سے متعلق فائلز دینے سے انکار کردیا تھا اور وفاقی عدالت میں ان دستاویزات کے اجرا کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا تاہم عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ دیدیا۔وفاقی عدالت سے منظوری کے بعد مذکورہ فائلز کانگریس کی انکوائری کمیٹی کو پیش کی جا سکتی ہیں اور اس طرح ٹرمپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی راہ بھی ہموار ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں