0

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا التوا حکومت کی شکست ہے، شہبازشریف


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اجلاس ملتوی کرکے عمران صاحب نے اپنی یوٹرن کی روایت قائم رکھی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے التوا پر کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کہ کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اپنے ارکان اور اتحادیوں کے عدم اعتماد کے بعد عمران نیازی کو مستعفی ہوجانا چاہئے مشترکہ اجلاس کو ملتوی کرکے عمران صاحب نے یوٹرن کی اپنی روایت قائم رکھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں