0

پی ٹی آئی کے 3 سال پرامن ترین ہیں، وزیراطلاعات


اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 سال پرامن ترین ہیں،نیشنل ایکشن پلان کے بعد آج ہماری زندگیاں معمول پر ہیں، پاکستان سے دہشت گردی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر وزیرداخلہ شیخ رشید کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر عدالتی حکم کی تعمیل کی اور قانون کی حکمرانی کو نافذ کرکے دکھایا ، یہ وہ احترام ہے جو پی ٹی آئی کی حکومت اپنے اداروں کا کرتی ہے، چار ہفتے میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں رکھیں گے، عدالت کا فیصلہ ہے کہ جن کی اخلاقی ذمہ داریاں بنتی ہیں تعین کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں