0

آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر


اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لییمقرر کرلی گئیں۔ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانی نیب اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہیں۔ آصف زرداری کے خلاف ارسز ٹریکٹر اور اے آروائی گولڈ ریفرنسز میں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز سماعت کیلئے مقرر کی ہیں۔ اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں