0

احتجاج کرنے والے ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں جو نہیں رکے گا۔کراچی میں پی ڈی ایم کی جانب سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے دو سال پہلے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف دھرنا دیا اور آج ہی کے دن ناکامی پر دھرنا ختم کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ملکی سیاست میں کوئی کردار باقی نہیں رہا، پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے جن کا کام صرف عوام کو دھوکا دینا ہے، احتجاج کرنے والے ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں جو نہیں رکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں