0

بلوچستان میں فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا حملہ، 2 جوان شہید


راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں دو جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاپ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی اطلاعات ملی تھی، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک لیاقت اقبال اور سپاہی رمضان شہید ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں