0

فاروق ستار اور سابق گورنر عشرت العباد کا اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق


کراچی: ایم کیوایم کے سابق کنوینیئر ڈاکٹر فاروق ستار اور سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار کی دبئی میں ملاقات ہوئی ہے، دونوں رہنماں نے کراچی و شہری سندھ کے سیاسی خلا کو دور کرنے اور ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں دیگر رہنماں سے مزید رابطے بحال اور تیز کرنے، اور آئندہ ملاقات میں سیاسی حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں