0

مشترکہ اجلاس کے دوران شہباز شریف کا اسپیکر سے تند جملوں کا تبادلہ


اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ای وی ایم شیطانی مشین سے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہیپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کااہم دن ہے، حکومت اور اس کے اتحادی آج اس ایوان سے جن قوانین کو منظور کرانا چاہتے ہیں، اس کا سب سے بڑا بوجھ اسپیکر کے کندھوں پر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جب رات کے اندھیرے میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا اعلان ہوا اور پھر عجلت میں اجلاس موخر کردیا گیا، الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد سے عوام دھاندلی کا شور کر رہے ہیں، حکومت ای وی ایم شیطانی مشین سے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے، حکومت اس ایول وشز مشین پر تکیہ کئے بیٹھی ہے، سلیکٹڈ حکومت عوام کے پاس ووٹ کیلئے نہیں جا سکتے، حکومت جانتی ہے کہ عوام سے انہیں ووٹ ملنا محال ہے، آج غیر قانونی طریقے سے بل پیش کیے جا رہے ہیں، تحریک انصاف حکومت نے مہنگائی کرکے عوام کا گلا کاٹا، ملک نے آج سے بدتردور آج تک نہیں دیکھا۔ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد بربادی کا نام تبدیلی، انتقام کا احتساب اور اور دھاندلی کا نام ای وی ایم مشین ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں