0

جن لوگوں نے عمران خان کو مسلط کیا وہ اجتماعی توبہ کریں، مولانا فضل الرحمان


پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کافروں کے ایجنٹ ہوسکتیہیں عوام کے نمائندہ نہیں، جن لوگوں نے اسے مسلط کیا وہ اجتماعی توبہ کریں۔پشاور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے، جس نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، حکمرانوں نے معیشت کوعالمی مالیاتی اداروں میں گروی میں رکھوادیا، ملک میں روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، عمران خان کافروں کے ایجنٹ ہوسکتیہیں عوام کے نمائندہ نہیں، عمران سیاست کا غیرضروری عنصر ہے جسے قوم پر مسلط کیا گیا، جن لوگوں نے اسے مسلط کیا وہ اجتماعی توبہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں