0

طالبان کیخلاف سب سے زیادہ مزاحمت خیبر پختون خوا نے کی، بلاول


لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ طالبان کیخلاف سب سے زیادہ مزاحمت خیبر پختون خوا نے کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مانکی شریف میں تحریک پاکستان کے رہنما پیر سید امین الحسنات کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، سابق وزیر پیر آف مانکی پیر نبی امین اور پیرزادہ محمد امین نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مانکی شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مانکی شریف میرا دوسرا گھر ہے یہاں سے ہمیشہ محبت ملی، پیر آف مانکی شریف کی قیام پاکستان کے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، خیبر پختون خوا کا ریفرنڈم پاکستان کے حق میں پیر آف مانکی شریف کی بدولت کامیاب ہوا، خیبر پختون خوا کے عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں