0

ورزش اب معدے میں مفید بیکٹیریا بھی بڑھاسکتی ہے


لندن: ورزش کا ایک اور فائدہ سامنے آیا ہے اور وہ یہ ہے کہ مسلسل ورزش سے معدے اور اطراف میں موجود مفید بیکٹیریا کی افزائش ہوتی ہے جو جلن اور سوزش کو دباتے ہیں اور انسانی تندرستی میں اضافہ کرتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تحقیق گٹھیا کے مریضوں پر کی گئی جس سے انکشاف ہوا ہے کہ ورزش سے جسم کے اندر بھنگ جیسی مسکن اور دردکش دوا کی طرح کے مرکبات خارج ہوتے ہیں۔ یہ مرکبات جلن ختم کرتے ہیں اور سوزش اور درد بھگاتے ہیں۔آپ کو یہ بات عجیب معلوم ہوگی لیکن 1990 کے عشرے میں دماغی تحقیق کے بعد خود ہمارے جسم کے اندر اینڈوکینابینوئڈ سسٹم کا انکشاف ہوا تھا۔ یعنی ہمارے جسم میں یہ نظام ڈپریشن، وزن میں کمی اور اندرونی جلن اور سوزش (انفلیمیشن) میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں