0

چٹکی بجانا انسانی جسم کی تیز رفتار ترین صلاحیت قرار


جارجیا: چٹکی بجاتے ہی مسئلہ حل ہونے کا محاورہ ہم اکثر سنتے ہیں لیکن سائنسی تحقیق کی رو سے انسانی جسم سے انجام دیا جانے والا یہ سب سے تیز رفتار عمل بھی ہے۔جارجیا ٹیک کے طالب علم راگھیو اچاریہ اور دیگر نے یہ تحقیق کی ہے جس کا احوال رائل سوسائٹی انٹرفیس کے جرنل میں شائع کیا ہے۔ اس تحقیق میں جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے چٹکی بجانے کے عمل کو سمجھنے کی کوشش کی ہے اور اس کی طبیعیات کو نئے سرے سے کھوجا ہے۔تحقیق کے مطابق چٹکی بجانے کے عمل کو یوں سمجھیے کہ اس کا اسراع (ایسلریشن) اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ چٹکی کا انگوٹھا صرف سات ملی سیکنڈ میں ہتھیلی کو چھولیتا ہے جو پلک جھپکانے سے بھی تیزعمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں