0

بھارت میں ٹیچر نے اہلیہ کو تاج محل تحفے میں دیدیا


برہان پور: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ٹیچر نے اپنی اہلیہ کو محبت کی علامت تاج محل جیسا گھر تحفے میں دیدیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنی بیوی سے بے انتہا پیار کرنے والے ٹیچر آنند پرکاش نے برہان پور میں تاج محل کی طرز پر دو منزلہ گھر تعمیر کروایا اور تحفے میں اپنی اہلیہ منجوشا چوکسے کو دیدیا۔آنند پرکاش کی خواہش تھی کہ اپنی اہلیہ کو ایسا گھر دیں جس سے ان کی بے پناہ محبت کا اظہار بھی ہوتا ہو اور وہ منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی حیثیت اور عالمی شہرت بھی رکھتا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں