0

حکومت ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کروالے، شاہد خاقان


اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ کی فرانزک سمیت جو مرضی انکوائری کروالے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک کے معاملے پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نہیں کہہ سکا کہ آواز سابق چیف جسٹس کی نہیں، آڈیو کس نے اور کیوں بنائی اس سے میراکوئی تعلق نہیں، ثاقب نثار کو بلا کر پوچھا جائے کہ انہوں نے یہ بات کی ہے یا نہیں۔شاہد خاقان نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایک حکم اور سازش کے تحت نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دلوائی گئی، آڈیو میں ثاقب نثار خود کہہ رہے ہیں کہ حکم ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینی ہے، حکومت آڈیو کی فرانزک سمیت جو مرضی کروالے، حقیقت یہی ہے کہ آواز سابق چیف جسٹس کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں