0

خلیج فارس میں امریکی بحریہ سے جھڑپ میں ایران کے 9 فوجی ہلاک


تہران: خلیج فارس کے پانیوں پر امریکا کی بحریہ اور ایران کی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں میں گھمسان کی جھڑپ ہوئی جس میں ایران کے 9 اہلکار مارے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج فارس اور خلیج عمان میں کئی ماہ سے آئل ٹینکرز کو ضبط کرنے کی کوششوں کے دوران پیدا ہونے والے تناو کے نتیجے میں امریکی بحریہ اور ایران کی پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے ساتھ بہت سی مختصر دورانیے کی جھڑپیں ہوئیں جس میں ہمارے 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں