0

سندھ حکومت نے صوبے میں تعینات 5 افسران کے تبادلوں سے انکار کردیا


کراچی: سندھ سے افسران کے تبادلے کا معاملہ مزید شدت اختیار کرگیا،وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ نے سندھ میں تعینات 5افسران کے تبادلوں سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاق اور سندھ کے درمیان افسران کے تبادلوں کا معاملہ حل نہ ہوسکا وزیراعلی مرادعلی شاہ نے سندھ کابینہ کے فیصلے سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔ ایک دوسرے کو خطوط کا سلسلہ بھی جاری ہے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط کے ذریعے اپنی اور سندھ کابینہ کی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے زیر انتظام کام کرنے والے افسر کو کسی بڑے عہدے پر وزیراعلی کی منظوری کے بغیر تعینات نہیں کیاجاسکتا۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مشاورت کا مطلب وزیراعلی کو افسران کے نام کا پینل بھیجنا ہے۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ بامعنی مشاورت وزیراعظم اور وزیراعلی کے درمیان ہونی ہے۔وفاقی حکومت سے متعدد مرتبہ رجوع کیا کہ سندھ میں افسران کی کمی کو پورا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں