0

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں پر اتفاق نہ ہوسکا


اسلام آباد: پی ڈی ایم سربراہ اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ اور اسمبلیوں سے استعفوں پر فیصلہ نہ ہوسکا۔پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تمام رکن جماعتوں کے سربراہان اور ان کے نمائندگان شریک ہوئے۔ چند قائدین نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں خلاف آئین قانون سازی کی گئی جس کو مسترد کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو بھونڈے طریقے سے ووٹ کے حق کی قانون سازی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں