0

حکومتی مذاکرات کا دعوی مسترد، پیٹرولیم ڈیلرز کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان


اسلام آباد / کراچی: حکومت نے دعوی کیا ہے کہ پیٹرول بحران پر ڈیلرز ایسوسی ایشن سے خفیہ مذاکرات جاری ہیں جلد ہڑتال ختم ہوجائے گی دوسری جانب ایسوسی ایشن نے مذاکرات اور حکومتی رابطوں کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے معاملے میں حکومت کی جانب سے ڈیلرز کے کچھ نمائندوں سے خفیہ مذاکرات جاری ہیں جن میں حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو معاملات جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیلرز کے جواب کا انتظار ہے امید ہے ہڑتال جلد ختم ہوجائے گی، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سے مکمل رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ کچھ دیر میں پیش رفت سامنے آجائے گی، کچھ دیر پہلے بھی نمائندوں سے دوبارہ رابطہ ہوا ہے معاملے میں مثبت پیش رفت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں