0

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ


اسلام آباد: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 1 اے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 1 اے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ آزمائشی پرواز کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ تصدیق کرنا تھا۔فلائٹ ٹیسٹ کو ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام رضا ثمر، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اور اسٹریٹجک اداروں کے سائنس دان اور انجینئرز نے دیکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں