0

سندھ حکومت کا تمام ویکسینیٹڈ افراد کو بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگانے کا فیصلہ


کراچی: سیکرٹری صحت سندھ ذوالفقارعلی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہیکہ ویکسینیشن کرنے والے تمام افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگواسکیں گے، فیصلہ حتمی طور پر کرلیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کورونا کی نئی لہر سے بچا کے لئے اہم فیصلہ کرلئے ہیں، اور اب تمام ویکسینیٹڈ افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین بھی لگوائیں گے، تاہم بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔سیکرٹری صحت سندھ ذوالفقارعلی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہیکہ ویکسینیشن کرنے والے تمام افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگواسکیں گے، فیصلہ حتمی طور پر کرلیا گیا ہے اور آئندہ دو سے تین دنوں میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا، فیصلہ کورونا کی نئی لہر سے حفاظتی تدابیر کے طور پر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں