0

ملک میں صرف عمران خان لیڈر باقی سب بونے ہیں، فواد چوہدری


جہلم: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈرنہیں، ان کیعلاوہ باقی بونے ہیں۔پنڈدادنخان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ لوگوں کو لالچ دیکر الیکشن لڑتی ہے، ووٹ کو ہزار،2ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟ سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں، ای وی ایم سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی گھبرا جاتی ہے، ان کا انتخآبی طریقہ دھاندلی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ویڈیو اور لیکس کا مقصد بلیک میلنگ ہوتا ہے، ویڈیوز پہلے آجاتی ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ جعلی ہے، مریم نواز نے کہا تھا لندن تو کیا پاکستان میں بھی میری کوئی جائیداد نہیں، آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات کا شکارہے، شریف خاندان لندن میں جائیدادوں کی رسیدیں دے، اس کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں، جعلی ویڈیو کے ذریعے اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں