0

ملک میں کورونا کے 303 نئے کیسز رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 0.81 فیصد ریکارڈ


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 05 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار 979 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 303 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 05 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.81 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 946 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں