0

نئے کورونا کیخلاف بہت تیزی سے ویکسین بنائی جاسکتی ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی


لندن: آکسفورڈ ویکسین گروپ کے ڈائریکٹر پروفیسر اینڈریو پولارڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ دستیاب تمام ویکسینز کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف موثر ثابت ہوں گی تاہم ایسا نہ بھی ہوا تو نئی ویکسین بہت تیزی سے تیار ہوجائے گی۔ بی بی سی ریڈیو کو انٹرویو میں آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین بنانے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر اینڈریو پولارڈ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف بہت تیزی سے ایک نئی ویکسین تیار کی جا سکتی ہے۔آکسفورڈ ویکسین گروپ کے سربراہ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ دستیاب تمام ویکسینز جنوبی افریقا میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف موثر ثابت ہوں گی اور آئندہ چند ہفتوں کی تحقیق میں اس سے متعلق معلومات حاصل ہوجائیں گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں