0

نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری


کراچی: نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نسلہ ٹاور کے اطراف 4 یا 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور حوالے سے کمشنر کراچی نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹ عبور کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی، جب کہ پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور کے مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں