0

کراچی گرین لائن منصوبے کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا، اسد عمر


اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اب 25 دسمبر سے کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشااللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا، تقریبا دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان کراچی آکر منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں