0

یو اے ای نے شادی سے قبل جنسی تعلق کو جرائم کی فہرست سے نکال دیا


ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے ملک میں اصلاحات کے تحت 40 قوانین میں تبدیلیاں کی ہیں جن میں شادی سے پہلے جنسی تعلقات قائم کرنے کو بھی جرائم کی فہرست سے نکال دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 40 قوانین میں تبدیلی کرکے خلیجی ریاست کی تاریخ میں سب سے بڑی قانونی اصلاحات کی ہیں۔ ان قوانین کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔متحدہ عرب امارات نے شادی سے قبل جنسی تعلق استوار کرنے، شراب نوشی، غیرت کے نام پر قتل جیسے قوانین میں نرمی کی ہے۔ مجموعی طور پر 40 قوانین میں نرمی کی گئی ہے جس کی تفصیلات بتدریج آ رہی ہیں۔متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا سے جاری بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ جوڑے باقاعدہ شادی سے قبل پیدا ہونے والی بچوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے فوری طور پر شادی کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں