0

تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربیروزگاری ہے، بلاول بھٹو زرداری


پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربیروزگاری ہے۔پشاورمیں پیپلز پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ نے پیپلزپارٹی کوپشاورمیں جلسیکی اجازت نہیں دی، کاغذی وزیراعلی نے جلسہ رکوانے کی کوشش کی، عمران خان اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکتے ہیں، آج لوگوں کاجم غفیردیکھ لیں،لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں، پی ڈی ایم کا پشاورجلسہ بھی ناکام رہا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت امیروں کوریلیف غریبوں کوتکلیف دیتی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کابوجھ عام آدمی پرڈالاگیا، جس کی ہم پچھلے3سال سے مخالفت کررہیہیں، یہ ڈیل غیر قانونی ہے، سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، موجودہ حکومت ہرشعبیمیں ناکام رہی ہے، یہ حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں مصروف ہے، نئے پاکستان میں جمہوری ،انسانی اور معاشی حقوق پر ڈا کہ ڈالا جارہا ہے، ہرپاکستانی کومعلوم ہیکہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربیروزگاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں