0

حکومت کا ای وی ایم سے انتخابات نہ کروانے پر الیکشن کمیشن کے فنڈزروکنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت صرف اسی صورت الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرے گی جب انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے۔فواد چودھری نے رانا شمیم کو ن لیگ کا نائب صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج انہوں نے ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ یہ میرا حلف نامہ ہی نہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص کا حلف نامہ اخبار میں چھپ جائے اور اس کو معلوم ہی نہ ہو؟ لگ رہا ہے کہ نواز شریف کے کہنے پر اخبار میں وہ حلف نامہ چھپا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں