0

سود کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا ہے، مشیر خزانہ


کراچی: مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سود کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا ہے۔اسلامک فنانس ایکسپو کانفرنس سے خطاب کے دوران مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اسلامک فنانس میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا دیا ہے جب کہ اسلامک فنٹیک بھی تیزی سے ابھر رہے ہیں، اسلامک بینک چھوٹے و درمیانے کاروبار زراعت، مائیکرو قرضے فراہم کرے گی، فنڈنگ انفراسٹرکچر، بلڈنگ صحت کے لئے سکوک اہم ٹول ہے جب کہ اسلامی فنانس عالمی معیشت کے مسائل کو حل کرسکتی ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کے قرضوں کے لیے شرعی قرض کی بھی ضرورت ہے، سود کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا ہے، اسلامک فنانس میں رسک کا اشتراک بھی ہے، امام غزالی کا کہنا تھا کہ سود کی وجہ سے حقیقی معاشی کام نہیں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں