0

وفاقی کابینہ کا سندھ میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں پرسخت اظہار تشویش


اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم کو کورونا کی نئی قسم اومی کرون، مہنگائی کی شرح، الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دینے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے حوالے سے کابینہ کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ قسم افریقا سے شروع ہوئی ہے اور ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر اس کے پھیلا کی شرح بہت تیز ہے۔ کابینہ نے عوام کے تحفظ کے لیے ماسک کے استعمال، سماجی فاصلے اور ویکسی نیشن کی ترغیب دی۔کابینہ اجلاس میں مشیر خزانہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا، انہوں نے بتایا کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.67 فی صد کمی آئی۔پانچ اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔ مشیر خزانہ نے کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ خطے میں گھی اور چائے کی پتی کی قیمتوں کے علاوہ دیگر تمام گھریلو استعمال کی اشیا کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں، ان اشیا میں آٹا، چنے، دال ماش، دال مونگ، ٹماٹر، پیاز، چکن اور پیٹرول شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں