0

چٹاگانگ ٹیسٹ؛ پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹ سے شکست دے دی


پاکستان نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ کھیل کے پانچویں اور آخری دن پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 109 رنز سے کھیل کا آغاز کیا اور بنگلادیش کا 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر عابد علی نے 91 اور عبداللہ شفیق نے 73 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں