0

حالیہ ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، وفاقی ادارہ شماریات


اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.35 فیصد پر آگئی، سب سے کم آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی سب سے زیادہ 19.21 فیصد رہی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں 21 اشیا مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے میں دال مسور 4 روپے 77 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دال ماش 5 روپے 62 پیسے، دال مونگ 3 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 9 روپے 63 پیسے مہنگا ہوا۔پورٹ کے مطابق بیف ایک روپے 30 پیسے، مٹن ایک روپے 98 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر 19 روپے 53 پیسے فی کلو سستے ہوئے، پیاز 3 روپے 25 پیسے، زندہ مرغی 19 روپے 40 پیسے فی کلو سستی ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں