0

سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کیلیے شرمناک دن ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کے لیے شرم ناک دن ہے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیالکوٹ فیکٹری پر حملہ آور سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرمناک دن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں خود اس کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں، اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں جاری ہیں، تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں