0

پاکستان نے بھارت کو افغان ٹرانسپورٹ پر گندم افغانستان بھیجنے کی اجازت دے دی


اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو افغان ٹرانسپورٹ کے ذریعے گندم افغانستان بھیجنے کی اجازت دے دی۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت کو افغان ٹرانسپورٹ کے ذریعے گندم افغانستان بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔ترجمان کے مطابق بھارت سے آنے والی گندم واہگہ بارڈر کے راستے سے ہوکر تورخم جائے گی، بھارت سے 50 ہزار ٹن گندم اور ادویات افغانستان جائیں گی۔گزشتہ روز بھی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت پاکستان کی مخلصانہ پیشکش سیاست کی نذر نہ کرے۔ پاکستان نے عالمی ادارہ خوراک کے تعاون کی بھی پیشکش کی ہے، جس نے گندم کی ترسیل و تقسیم پر آمادگی ظاہر کی ہے، بھارت ڈبلیوایف پی کے ٹرکوں کے ذریعے گندم وہاں لے جا سکتا ہے، پاکستانی پیشکش پر بھارت نے تاحال عالمی ادارہ خوراک سے رابطہ نہیں کیا۔ پاکستان بھارتی ٹرکوں کو اپنی سرزمین پر داخلے کی اجازت نہیں دے سکتا، پاکستان نے افغان ٹرکوں کے استعمال کا بھارتی مطالبہ بھی مسترد کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں