0

پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا


لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا اور ایونٹ کے 15 میچز کراچی جب کہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔لیگ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا، 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مد مقابل آئیں گے جب کہ ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔کوالیفائر 23 فروری جب کہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کی سہ پہر 3 بجے لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔ آصف علی، حارث رف اور محمد رضوان پلاٹینم کٹیگری جب کہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کیٹگری کا حصہ بن گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں