0

جنوری میں 30 فیصد سستا راشن پروگرام لائیں گے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری سے 30 فیصد سستا راشن پروگرام لا رہے ہیں، چینی کی قیمت میں تین سے چار روپے مزید کمی آ سکتی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد حسین چوہدری نے کہا کہ الیکٹرنک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) لانے کا مقصد صرف شفاف الیکشن کرانا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نجانے کیوں ای وی ایم کی مخالفت کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین نواز اپنے پاپا کی پارٹی کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینا چاہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہمارا منشور ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے کیوں صرف پی ٹی آئی پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرے، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم سے متعلق اپنی تسلی کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں