0

دالوں کی قیمتوں میں 50 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان


کراچی: عالمی مارکیٹ میں مختلف اقسام کی دالیں مہنگی ہونے کے بعد پاکستان میں بھی دالوں کی قیمتوں میں 50 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں مختلف اقسام کی دالیں مہنگی ہونے کے بعد پاکستان کی سب سے بڑی اجناس منڈی میں دالوں کا بحران کھڑا ہونے لگا۔گراسرز ایسوسی ایشن نے جنوری سے دالیں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ صدر کراچی ہول سیل گراسرز ایسوسی ایشن عبدالرف ابراہیم کے مطابق ذخیرہ مافیا نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے بعد مارکیٹ سے دالیں غائب کر دیں، امپورٹرز نے عالمی مارکیٹ میں دال کی قیمتوں میں اضافے کے بعد امپورٹ تقریبا بند کردی ہے۔ ہول سیل کی سطح پر دالوں کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ جنوری سے قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں