0

پی ڈی ایم نے مہنگائی مارچ کا طریقہ کار اور حکمت عملی وضع کرلی


اسلام آباد: پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے مہنگائی مارچ کا طریقہ کار اور حکمت عملی وضع کرلی جس کی سفارشات جلد سربراہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی، پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد آئیں گے اور دونوں جڑواں شہر ڈی چوک بن جائیں گے۔ پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کنوینر شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں 23 مارچ کے مہنگائی مارچ سے متعلق حکمت عملی وضع کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی مارچ کے طریقہ کار اور حکمت عملی وضع کر لی ہے، پی ڈی ایم عوام کی آواز بن چکی ہے، موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں