0

سعودیہ کی امریکا سے میزائل دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی کی درخواست


ریاض: سعودی حکومت نے امریکا اور اس کے اتحادیوں سے ڈرون حملوں سے بچنے کیلئے میزائل دفاعی سسٹم کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔امریکی نیوز ایجنسی وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی اور امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سعودی حکومت نے بیرونی ڈرون حملوں سیتحفظ کو یقینی بنانے کیلئے امریکا اور اس کے اتحادیوں سے مزید میزائل مار گرانے والے ہتھیاروں کی درخواست کی ہے۔سعودی عرب پچھلے کئی مہینوں سے پیٹریاٹ نامی میزائل دفاعی نظام کی مدد سے یمنی حوثی باغیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں کو ناکام بناتا آرہا ہے تاہم کچھ عرصے سے پیٹریاٹ کی میزائلوں کو مار گرانے کی صلاحیت کافی متاثر ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں