0

نیا کوروناوائرس ‘اومیکرون’ ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں، امریکی ڈاکٹر فوسی


واشنگٹن: امریکا کے 7 صدور کے دورِ حکومت میں بحیثیت میڈیکل ایڈوائزر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر فوسی کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون تقریبا یقینی طور پر ڈیلٹا سے کم خطرناک ہے۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر انتھونی فوسی کا کہنا تھا کہ اگرچہ نئے کورونا ویریئنٹ اومیکرون کی صحیح شدت کا اندازہ لگانے میں ہفتے لگیں گے تاہم ابتدائی معلومات بتاتی ہیں کہ یہ پہلے کے کوروناوائرس ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں ہے۔انہوں نے کہا، یہ تقریبا یقینی طور پر ڈیلٹا سے کم خطرناک ہے جبکہ کچھ مطالعوں سے اسکی شدت اور بھی کم دکھائی دیتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں