0

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو طلب، 15 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا جس میں وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔ وفاقی کابینہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام، قازقستان کی اسکیٹ ایئرلائن کے ڈیزگنیشن کی منظوری دے گی۔ کابینہ افغان شہریوں کو دوسرے ممالک جانے کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت کے معاملے پر غور کرے گی۔شوگر انڈسٹری ریفارم کمیٹی کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی معاملے پر بھی غور ہوگا۔وفاقی کابینہ بین الاقوامی این جی اوز کی ویزا پالیسی اسٹریم لائن کرنے، افغانستان میں بین الاقوامی فلاحی اداروں کے ریلیف کاموں کے میکنزم، پاکستان اور عراق کے درمیان ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ شامل کرنے اور پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی بھی منظوری دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں