0

پی ٹی آئی کو زیادہ فنڈنگ بھارتیوں اور یہودیوں نے کی، پیپلز پارٹی


اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ پر وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے۔ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری اور فرخ حبیب کی نوکری ہی جھوٹ بولنا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس ہے، فارن ممنوعہ فنڈز کیس میں پی ٹی آی مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ شازیہ عطا مری نے کہا کہ پی ٹی آی کو زیادہ فنڈنگ بھارتیوں اور یہودیوں سے ہوی، عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کو ملنے والے فنڈز پی ٹی آی کے نام چیک کے ذریعے وصول کیے، پیپلز پارٹی کے مخالفین کو اسامہ بن لادن اور بھارتیوں نے فنڈنگ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں