0

چائے یا کافی، دونوں میں سے بہتر کیا؟


پیئے جانے کے لحاظ سے دنیا بھر میں چائے اور کافی، یہ دو مشروبات انتہائی عام ہیں تاہم مغربی خطے میں کافی مشہور ہے جبکہ مشرقی تہذیب میں چائے کو مقبولیت حاصل ہے۔ دونوں میں شامل اجزا اور اس کے اثرات ملتے جلتے ہی ہیں جس کی وجہ سے کسی ایک کو چننا مشکل ہوجاتا ہے۔کافی:کافی میں کیفین کی مقدار چائے کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ کیفین دماغ کو جگادیتی ہے اور نیند بھگا دیتی ہے۔ یہ جسم میں توانائی کا احساس بھی پیدا کرتی ہے۔ یہ بیماریوں سے بچا میں بھی معاون ہے۔ ایک مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ مناسب مقدار میں اگر کیفین لی جائے تو اس سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ تاہم یہ خیال رہے کہ کیفین کی زیادہ مقدار بیماریوں کا باعث بھی بن سکتی ہے جیسا کہ اسہال، متلی، نیند نہ آنا، گھبراہٹ, تیز دھڑکن اور شدید حالتوں میں مرگی کے دورے وغیرہ۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں