0

کراچی میں وکیل عرفان مہر کے قتل میں سالا اور سالیاں ملوث نکلیں


کراچی: پولیس حکام نے بتایا کہ بار کونسل کے ممبر اور وکیل عرفان مہر کے قتل میں ملوث ملزم اکبر مقتول کا سالا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قتل ہونے والے ایڈوکیٹ عرفان مہر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کراچی چیف پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی ہے جو مقتول عرفان مہر کا سالا ہے، جب کہ قاتل کی دو سگی بہنیں بھی اس واردات میں ملوث ہیں، یہاں تک کہ ایک بیوہ بہن نے اپنے بھائی اکبر کو اسلحہ خریدنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے لئے پیسے بھی دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں