0

خواجہ آصف کیخلاف کیس میں وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے خلاف ہتکِ عزت کے کیس میں وزیرِ اعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج محمد عدنان کی عدالت میں سابقہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے خلاف وزیرِ اعظم عمران خان کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی۔ وزیرِ اعظم اپنے وکیل سینیٹر ولید اقبال کی موجودگی میں اپنے دفتر سے ای-کورٹ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان نے کہا کہ ای کورٹ سے عدالتی کارروائی چلانا ایک خوش آئند اقدام ہے، جس سے معزز عدالت کے قیمتی وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوتی ہے اور کیسوں کو وقت میں نمٹانے میں معاونت ہوگی، ای کورٹ کے تعارف اور کارروائی کامیاب طریقے سے عمل میں آنے پر عدلیہ اور حکومتی ادارے دادِ تحسین کے مستحق ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں